ان لوگوں کی مذمت جو ذاتی مفاد کی خاطرحاکم کی حمایت کرتے ہیں



حدیث نمبر42

ثَلاَثَةٌ لاَ يُكَلِّمُهُمُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، وَلاَ يُزَكِّيهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ رَجُلٌ عَلَى فَضْلِ مَاءٍ بِالطَّرِيقِ يَمْنَعُ مِنْهُ ابْنَ السَّبِيلِ وَرَجُلٌ بَايَعَ إِمَامًا لاَ يُبَايِعُهُ إِلاَّ لِدُنْيَاهُ إِنْ أَعْطَاهُ مَا يُرِيدُ وَفَى لَهُ وَإِلاَّ لَمْ يَفِ لَهُ وَرَجُلٌ يُبَايِعُ رَجُلاً بِسِلْعَةٍ بَعْدَ الْعَصْرِ فَحَلَفَ بِاللَّهِ لَقَدْ أُعْطِيَ بِهَا كَذَا وَكَذَا فَصَدَّقَهُ فَأَخَذَهَا وَلَمْ يُعْطَ بِهَا.

ترجمہ: ’’ اللہ آخرت کے دن ایسے تینوں سے ہرگز بات نہیں کرے گا اور نہ ہی ان کو پاک وصاف کرے گا اور ان پرسخت عذاب ہوگا ایک وہ شخص ہوگا کہ صحراء میں جس کے پاس پانی اس کی ضرورت سے زائدمقدار میں ہو اور وہ اس کو مسافر سے روک کر رکھتا ہو اورایسا شخص جو کسی کو عصر کی نماز کے بعد کچھ شئے فروخت کرے اور اللہ کی قسم کھا کر یہ کہے کہ میں نے فلاں فلاں شئے کے لئے فلاں قیمت خرید اداء کی ہے تاکہ وہ شخص اس کی بات کا اعتبار کرے اور اس رقم کے مطابق اس کوقیمت اداء کرے حالانکہ وہ بات قطعی سچ نہ ہو اورایسا شخص جو امام کو بیعت دے اور اسکے پیچھے صرف دنیاوی فوائد وآسائش حاصل کرنے کے علاوہ کوئی اور مقصد نہ ہو اور اگر اس کو اس کا مقصد حاصل ہو جائے تواس صورت میں وفادار رہتا ہو ورنہ وہ وفادار ی نہ کرتا ہو ‘‘ ۔ (بخاری ومسلم)

خلاصہ وتشریح:

الف: مسلمانوں میں سے سربراہی ان کو دی جاتی ہے جو اللہ سبحانہ و تعالی کی خاطر اللہ سبحانہ و تعالی کے قوانین کو مسلمانوں پر نافذ کرتے ہیں وہ مسلمان جواللہ سبحانہ و تعالی کی خاطر امیر کی بات سنتے ہیں اور  اس کی فرمانبرداری کرتے ہیں۔

ب: ایسے شخص کا بیان  جو ذاتی مفاد کی خاطر مسلمانوں کے امام کو بیعت دے تووہ شخص نہ صرف اس بیعت کے ثواب سے محروم رہے گا بلکہ پچھلے حاشیہ کی حدیث کے مطابق وہ بُری طرح عذاب میں مبتلاء کیا جائے گا اور اللہ کی مغفرت سے محروم رہے گا جس دن اللہ جل وجلالہ کے غیظ و غضب سے کوئی بھی نہ بچ سکے گااور اس کی رحمت کے بغیر کوئی بھی جنت میں داخل نہ ہو سکے گا۔

ت: یہ تینوں اعمال جن پر یہاں لعنت و ملامت ہوئی ہے ایسے افعال ہیں جن کا تعلق انسانوں کے آپسی معاملات سے ہے اور اللہ سبحانہ و تعالی کی خاطر اخلاص حاصل کرنے کی بجائے دنیاوی لذتوں کو افضلیت دے کر انہیں تلاش کرنے کے بارے میں ہے۔

ان لوگوں کی مذمت جو ذاتی مفاد کی خاطرحاکم کی حمایت کرتے ہیں  ان لوگوں کی مذمت جو ذاتی مفاد کی خاطرحاکم کی حمایت کرتے ہیں Reviewed by خلافت راشدا سانی on 3:31 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.